اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ نے طلباءکو بڑی خوشخبری سنا دی


کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)کراچی کے اعلیٰ ثانوی بورڈ نے طلبا کے وسیع تر مفاد میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی، اب کسی بھی سرٹیفیکیٹ کا حصول ہو یا کوئی بھی فارم جمع کرانا ہو، اس کیلئے انٹربورڈ جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ ڈاکیومینٹس گھر کی دہلیز پر ہی ملیں گے۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعیدالدین نے بتایا کہ کورئیر کے ذریعے تمام طلبہ اپنے ڈاکیومینٹس حاصل کرسکتے ہیں۔انٹرمیڈیٹ بورڈ نے نہ صرف اسناد کا حصول بذریعہ کورئیر کردیا ہے بلکہ انرولمنٹ فارمز کو بھی آن لائن سسٹم کے تحت جمع کرانے کی حکمت عملی بنالی ہے۔بورڈ کے اس عمل سے طلبا جہاں مشکلات سے بچتے ہوئے اپنی تعلیمی اسناد حاصل کرسکیں گے، وہیں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں