اقبال سندھو کی بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات

راچڈیل (بیورو رپورٹ)سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن برطانیہ اقبال سندھو نے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل آفس میں خصوصی ملاقات کی،اس موقع پرسینئر مسلم لیگی لیڈر میڈم حنا ملک بھی ملاقات میں موجود تھیں ،ملاقات میں باہمی اموراور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اقبال سندھو نے بین الاقوامی طور پر سینیٹر اسحق ڈار کی قیادت میں پارٹی تنظیم سازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی نظر میں پاکستان اور پارٹی کا امیج بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں جلد اوورسیز انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دی۔حنا ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا ، خواتین ، اور مینارٹی ونگ تشکیل دینا پارٹی کی اصل خدمت ہے۔


بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شہباز شریف کے حالیہ دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مشکل میں ہے۔ جن ممالک اور لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد اوورسیز کے جملہ معاملات پر وزیراعظم پاکستان کو اقدامات کیلئے زور دیں گے۔ مسلم لیگ ن پارلیمان میں سیٹوں پر کمٹمنٹ دے چکی ہے ،انشااللہ تنظیم سازی سے ان معاملات میں تیزی لانے میں مدد ملے گی، اوورسیز سے متعلقہ محکمے اوورسیز کے وزیراعظم پورٹل ، منسٹری ، اوپی ایف اور او پی سی میں متعلقہ قانون کی روح کے مطابق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو ر اپنی کتاب پاکستان کا سفر بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں