سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی گائیڈ لائینز جاری کر دیں۔ہدایات کے مطابق اب زائرین جدہ ائیر پورٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں سفرکر سکیں گے۔
”پاکستان ٹائم کے مطابق عربی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی گائیڈ لائینز جاری کی ہیں۔ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ زائرین جدہ ائیر پورٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں سفر کر سکتے ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنزسے بھی بسوں میں سفر کیا جا سکتا ہے۔سعودی عرب کی شاندار پیشکش، ٹرانزٹ ویزہ کے ذریعے عمرہ کی سہولت۔اس کے علاوہ زائرین شاہ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد، عمرہ گیٹ، اور پیس گیٹ سے حرم میں جا سکتے ہیں۔گائیڈ لائینز کے مطابق خانہ کعبہ کے آس پاس کےعلاقوں میں عطیہ جمع کرنا، تمباکو نوشی، بھیک مانگنا، اور تجارت ممنوع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں