پانی میں رہنے کا انوکھا تجربہ،امریکی شہری نے 100 دن سمند میں کیسے گزارے؟

فلوریڈا(مانیٹڑنگ ڈیسک)امریکا کے پروفیسر اور سابق نیوی خوطہ خور جو ڈٹوری نے سمندر کی گہرائی میں 100 دن گزارے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے انہوں نے ایسا کیوں کیا اور وہ زندہ کیسے رہے؟
اگر آپ خود کو تصور کریں کہ ایک چھوٹے سے کنٹینر میں موجود ہیں اور گہرے پانی میں ہیں تو یقیناً آپ پر خوف طاری ہوجائے گا لیکن ایک شخص نے سمندر کی گہرائی میں 100 دن گزارنے کا کارنامہ انجام دیا۔

”پاکستان ٹائم“کے مطابق امریکا کے پروفیسر اور سابق نیوی خوطہ خور جو ڈٹوری نے سمندرکی گہرائی میں 100 دن گزارے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے انہوں نے ایسا کیوں کیا اور وہ زندہ کیسے رہے؟
جو ڈٹوری بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے ماہر بھی ہیں اور مختلف تجربے کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور انہوں نے ( ہوا کا دباو جو سطح سمندر سے زیادہ ہو) کے تجربے کے ذریعے یہ پتا لگانے کی کوشش کی کہ اس ہائی پریشر والے ماحول میں رہنے سے انسان کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔جو ڈوٹری نے امریکی ریاست فلوریڈا کے سمندر میں30 فٹ کی گہرائی میں 55 اسکوائر میٹر کی ا?بدوز میں دن گزارے اور تجربہ کیا۔رپورٹس کے مطابق امریکی پروفیسر نے بتایا کہ پریشر میں رہنے سے ہماری ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے اور دماغ پر ایک تناو پڑتا ہے۔
جب کہ جسمانی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ پریشر کی وجہ سے جسم کے مختلف حصے دکھنے لکتے ہیں اور سورج کی کمی کے باعث جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیوں اور پٹھوں میں تکلیف ہوتی ہے اور اس کے ساتھ نیند جیسی نعمت میں بھی خلل آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں