راجہ علی اصغر کی راچڈیل میں بیرسٹر امجد ملک سے خصو صی ملاقات

راچڈیل(بیورو رپورٹ) چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصو صی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور چیپٹر کے معاملات زیر گفتگو رہے۔ تارکین وطن کے مسائل اور جان نثار ساتھیوں کی شمولیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
بیرسٹر امجد ملک کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فرانس ایک اہم ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے امیج کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان میڈیا میں پاکستان کا فرانسیسی زبان میں مزید تعارف ، تجارتی زرائع کا فروغ اور سوشل میڈیا میں پارٹی کے متحرک کردار کی بابت سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
بیرسٹرامجد ملک نے راجہ علی اصغر کو انکا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور فرانس کا جلد دورہ کرنے کی انکی دعوت بھی قبول کی۔بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو اپنی کتاب “پاکستان کا سفر “ بھی پیش کی۔ اس موقعہ پر انکے ساتھ حاجی محمد افضل انصاری اور ملک فیاض محمود بھی وفد میں شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں