سعودی عرب، ٹیکسی ڈرائیوروں کے یونیفارم کی سخت چیکنگ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے انسپکٹرز نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے یونیفارم کی پابندی کویقینی بنانے کے لئے چیکنگ سخت کردی ، سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 6 ہزار سے زیادہ تفتیشی آپریشن کیے گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 349 ڈرائیوروں پر ایک لاکھ70 ہزار ریال کے جرمانے عائد گئے ،یونیفارم کی پابندی نہ کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور پر 500 ریال جرمانہ مقرر ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے یوینفارم کی پابندی ضروری کردی گئی ہے، یہ پابندی ایئرپورٹ اور پرائیویٹ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بھی لاگو ہے۔ایپلی کیشن ٹیکسی ڈرائیورز پر 12 جولائی سے یونیفارم کی پابندی عائد کردی گئی اوریونیفارم کے بغیر کسی بھی ڈرائیور کو ٹیکسی چلانے کی اجازت نہیں ۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نےکہا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور قومی لباس پہنے یا لمبی آستینوں اور سرمئی رنگ کی شرٹ استعمال کریں، پتلون اور کالے رنگ کی بیلٹ استعمال کریں اور شناختی کارڈ کوگلے میں لٹکائیں۔اتھارٹی نےکہاکہ ٹیکسی ڈرائیور جیکٹ یا کوٹ حسب ضرورت استعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیکسی کمپنیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سواریوں کو فراہم کی جانے والی سہولت کا معیار قائم رکھنے کے لیے ضروری ضوابط پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں