بیرون ملک سے پاکستان آنیوالوں کی کورونا ٹیسٹنگ پھر شروع ہوگئی

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر) کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سے پاکستان آنیوالوں کی کورونا ٹیسٹنگ پھر شروع ہوگئی اور اس سلسلے میں  قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ابتدائی طورپر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس دی ہیں،اسلام آباد سمیت زیادہ ترائیرپورٹس پرباہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے اور بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔ یادرہے کہ پاکستان میں جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم انتظامیہ الرٹ ہے اور انتظامات مکمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں