یوکے اسلامک مشن کا ویلتھ گیمز کے دوران دعوتی کیمپس لگانے کا فیصلہ

لندن (وقائع نگار خصوصی)یوکے اسلامک مشن کی سلاو برانچ کے ترجمان موسٰی وڑائچ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے دوران دعوتی کیمپس لگانے کا فیصلہ، یوکے آئی ایم کی مرکزی دعویٰ اور تربیت کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔اس سلسلے میں یوکے آئی ایم اسلامک سینٹر بار کنگ میں ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ٹریننگ ورکشاپ میں مرد اور خواتین ارکان نے شرکت کی۔ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یوکے آئی ایم کے دعوت اور تربیت سیکشن کے انچارج عدنان ملک نے شرکاءکو تنظیم کی دعوتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یوکے آئی ایم کامن ویلتھ گیمز کے دوران لندن میں چار دن گیمز سینٹرز اور ٹرین سٹیشنز کے باہر دعوتی کیمپ لگائے گی،دعوتی کیمپس میں مختلف ممالک سے آنے والے شائقین کو اسلام کی دعوت دی جائے گی۔
ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرینر نسیم اشرف نے شرکاءکو برطانیہ کے مختلف مذاہب کے حوالے سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ اسلام کی دعوت دینے کے لئے کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔نسیم اشرف نے برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کے مسائل اور انکے حل کے لئے تجاویز پہ بھی روشنی ڈالی۔ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید احمد نے شرکاءکو گروپس میں تقسیم کر کے پریکٹیکل ٹریننگ کروائی۔

یوکے آئی ایم کے زیر اہتمام کامن ویلتھ گیمز کے دوران 29 جولائی سے یکم اگست تک لندن جبکہ 29 جولائی سے 7 اگست تک برمنگھم میں دعوتی سٹال سٹال لگائے جائیں گے۔تقریب میں یوکے آئی ایم کی لندن کی مختلف برانچز سے ارکان نے شرکت کی،سلاو برانچ سے ظفر شاہد،کاشف جعفری،وقار احمد،نظام الدین،موسٰی وڑائچ،محمد ابراہیم،عبید احمد،شاہنواز،گل رسول،وقاص گجر اور عمیر احمد اور محمد معظم نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں