سعودی عرب نے پاکستانی طلبا کے لئے سکالرشپس کی تعداد بڑھا دی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان کردیا
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی طلبا کو 600 وظائف کی پیشکش کی تھی جنھیں بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے۔پاکستانی طلبا ان سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔یہ پورٹل بین الاقوامی طلبا کو سعودی عرب میں تعلیم کے لئے سیلف فنانس، جزوی اسکالرشپ اور مکمل اسکالرشپ کے لیے ایک ون ونڈو جامع گیٹ وے فراہم کرتا ہے ۔طلبا اپنی مطلوبہ ڈگری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں میڈیکل سائنس کے علاوہ تقریبا تمام مضامین شامل ہیں۔اسکالرشپ کی تفصیلات سعودی مشن کی ویب سائیٹ(https://studyinsaudi.moe.gov.sa/) پر دستیاب ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں