بھارت میں خاتون کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھمایا جاتا رہا

بھارت میں خاتون کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھمایا جاتا رہا

نئی دہلی (فارن ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کو تشدد کے بعد برہنہ کرکے سڑکوں پر گھمایا جاتا رہااور پھر ایک پول کیساتھ باندھ دیا، ملزمان نے الزام لگایا کہ مضروبہ کے بیٹے کے ان کی لڑکی کیساتھ تعلقات ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے ایکشن لینے کے بعد پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں ملزمان نے خاتون کے گھر پر دھاوا بولا اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جی نہ بھراتو مارتے پیٹتے گھر سے باہر لے آئے، شدید تشدد سے خاتون کے کپڑے پھٹ گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کرناٹکا کے وزیراعلیٰ نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں