استنبول(فارن ڈیسک) شادی کادن ہرکوئی یادگار بنانا چاہتا ہے اور ایسے میں لوگ جی بھر کرتحائف کا بھی تبادلہ کرتے ہیں لیکن ترکش دولہے نے اپنی دلہن کو سونے کے زیورات سے بھرا بیگ تحفے میں دے کر نئی مثال قائم کردی۔ ترک میڈیا کاکہناہے کہ بیگ میں تقریباً 8 کلوگرام زیورات تھے اور دولہے کا باپ معروف تاجر ہے ۔ یہ شادی جنوبی ترکیہ کی ریاست اورفا میں ہوئی تھی ۔