ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک یونیورسٹی میں میوزیکل کانسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4 طلبہ ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کی کوچن یونیورسٹی میں بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نکھیتا گاندھی کے میوزیکل کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ یونیورسٹی کے کھلے آڈیٹوریم میں کنسرٹ رکھا گیا تھا جس میں ہزار سے 1500 افراد کی گنجائش تھی، صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب اچانک بارش شروع ہو گئی ، اسی دوران طلبہ نے آڈیٹوریم کی سیڑھیوں سے بھاگنا شروع کیا، بارش کے باعث بھگڈر مچنے سے 2 طلبہ اور 2 طالبات موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 60 زخمی ہوئے۔دوسری جانب کیرالہ کے وزیر صحت وینا جارج نے بتایا کہ اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں 4 طالبعلموں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ گلوکارہ نے طلبہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔