متحدہ عرب امارات کاسال 2024ءکیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کاسال 2024ءکیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں سال 2024ءکے دوران تعطیلات کے ا?فیشل کلینڈر کا اعلان کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق تعطیلات میں یکم جنوری 2024ءکو نئے سال کے موقع پر ایک ا?فیشل چھٹی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ذوالحج کے موقع پر یوم عرفہ 10 سے 12 ذوالحج تک عیدالضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔یکم محرم 1446 ہجری کو نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری چھٹی ہوگی۔اماراتی سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاوّل 1446 ہجری نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت اور 2 سے 3 دسمبر 2024ء کو یو اے ای کے قومی دن کی تعطیلات ہوں گی۔امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ کے اجلاس میں تعطیلات کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں