ریاض(فارن ڈیسک) سعودی عرب میں غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کے لیے آٹھ لاکھ عطیہ دہندگان سے 133ملین ڈالر سے زائد امداداکٹھی ہوگئی ۔ یہ امداد شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے جمع کی گئی تھی اور اس کا آغاز شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔انہوں نے خود بھی کم از کم ۵۰ ملین ڈالر امداد دی تھی ۔