بندروں نے حملہ کرکے 10سالہ بچے کا جسم چیر پھاڑ دیا،  10سالہ بچے کی آنتیں نکال دیں

بندروں نے حملہ کرکے 10سالہ بچے کا جسم چیر پھاڑ دیا،  10سالہ بچے کی آنتیں نکال دیں

نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10سالہ بچے کا جسم چیر پھاڑ دیا اور اس کے جسم کو بری طرح زخمی کرتے ہوئے اس کی آنتیں پھاڑ دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاں سالکی میں پیش آیا جہاں 10سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا،  غصے سے بھرے بندروں کے جھنڈ نے اچانک سے بچے پر حملہ کردیا ، بعد میں بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں