غزہ کیخلاف کارروائی، اسرائیلی معیشت کو  ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ سامنے آگیا

غزہ کیخلاف کارروائی، اسرائیلی معیشت کو  ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ سامنے آگیا

غزہ(فارن ڈیسک)خطے میں جاری عسکری کارروائیوں کی وجہ سے  اسرائیلی معیشت کو  ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ سامنے آگیا اور  اسرائیلی مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20فیصد کمی آگئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل کی کرنسی شیکل 2012کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے، جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0.7فیصد کمی واقع ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں