بیروت (فارن ڈیسک)شام نے گولان کی پہاڑیوں سے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کو مار گرانے کا دعوی کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے صبح دمشق کے آس پاس کے متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے اسرائیلی جارحیت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا گیا لیکن کچھ میزائلوں نے زمین پر نقصان پہنچایا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے شام کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔