بلیو لیگون میں 1دن میں 1ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے

بلیو لیگون میں 1دن میں 1ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے

آئس لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)آئس لینڈ کے بلیو لیگون میں 2 روز قبل 1 ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق آئس لینڈ کے بلیو لیگون میں 2 روز قبل 1 ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس موقع پر آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیشِ نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی، جبکہ زلزلے کے مرکز کے قریب شہر کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ایک ماہ کے دوران آئس لینڈ میں 24 ہزار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔5.2 شدت کے زلزلے کے بعد اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ماہرین کا کہنا ہیکہ یہ مسلسل زلزلے آتش فشاں کے پھٹنے کی علامات ہیں۔آئس لینڈ کے بلیو لیگون کا شمار دنیا کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے، یہ آتش فشاں والا علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح رخ کرتے ہیں۔بلیو لیگون کو گرم پانی کے تالاب خوبصورت بناتے ہیں جن کی دلکشی ان کا دودھیا نیلا رنگ بڑھا دیتی ہے، یہ تیراکی کے شوقین افراد کا مسکن بھی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کے باعث بلیو لیگون کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں