آئس لینڈ میں 800 زلزلے کے جھٹکے

آئس لینڈ میں 800 زلزلے کے جھٹکے

آئس لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں چند گھنٹے کے دوران زلزلوں کی شدید لہر کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں رات گئے چند گھنٹے کے دوران 800 کے لگ بھگ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انتظامیہ نے آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ایمر جنسی نافذ کر دی اور قریبی شہر گریندا و یک کو خالی کر لیا۔آئس لینڈ کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق مسلسل زلزلے آتش فشاں کے پھٹنے کی علامات ہیں جس سے زلزلے کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں