قتل کیس کی سماعت کے دوران مقتول عدالت پہنچ گیا، سب ششدر

قتل کیس کی سماعت کے دوران مقتول عدالت پہنچ گیا، سب ششدر

نئی دہلی (فارن ڈیسک) بھارت میں 11 سالہ لڑکے کے مقدمہ قتل کی سماعت کے دوران اچانک وہ مبینہ مقتول خود عدالت پہنچ گیا جس پر سب ششدر رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل گھریلو تنازعہ پر لڑکے کے والد نے اپنے سسر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا اور دعویٰ کیا کہ اسے نانا نے قتل کردیا ہے ۔ الہ آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران لڑکا بھی عدالت پہنچ گیا اور بیان دیاکہ وہ اپنے نانا کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، آئے روز پولیس ان کے گھر جا کر دھمکیاں دیتی ہے جس پر عدالت نے پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کرنے سے روکدیا۔ لڑکے کے وکیل نے بتایا کہ وہ 2013 سے اپنے نانا کے پاس ہی ہے ، باپ اس کی ماں کو تشدد کا نشانہ بناتا اور مزید جہیز کا مطالبہ کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں