سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران کتنے غیر قانونی تارکین وطن گرفتار ہوئے؟ جانیے

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران کتنے غیر قانونی تارکین وطن گرفتار ہوئے؟ جانیے

ریاض(مانیڑنگ ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران 17 ہزار 305 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کیخلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں دو نومبر سے 11 نومبر 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے 10804 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،3890 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف جبکہ 2611 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 626 افراد گرفتار ہوئے جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار افراد میں سے 57 فیصد یمنی ،40 فیصد ایتھوپی اور دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں