حماس نے اسرائیل سے کسی قسم کے معاہدے کی تردید کردی

حماس نے اسرائیل سے کسی قسم کے معاہدے کی تردید کردی

دوحہ (فارن ڈیسک) حماس نے اسرائیل سے کسی قسم کے معاہدے کی تردید کردی اور  اسماعیل ہنیہ کے سیاسی مشیر طاہرال نونو نے کہا ہے کہ اسرائیل سے ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا البتہ جنگ بندی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ ادھر  اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بھی غزہ میں بمباری میں وقفوں کے معاہدے کی تصدیق نہیں کی تاہم  اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں، وقفہ کیا گیا ہے، وقفہ غزہ کے عام شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں