واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے صدر جو بائیڈن کی اسرائیل غزہ پالیسی سے ناراض ہوکر تنقید کرنے والے سفارت کاروں کو بات چیت کیلئے طلب کرلیا ہے ۔ غیرملکی میڈیا کاکہناتھاکہ سفارتکاروں نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر خفیہ اختلافی خط میں یکطرفہ امریکی موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ان سفارتکاروں کو اعتماد میں لینے کے لیے طلب کرلیاگیا ہے ، میٹنگ میں اختلاف رکھنے والے مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک میں تعینات 6سفارت کاروں کے خدشات کو سنا جائے گا۔