بیجنگ(فارن ڈیسک) چین نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر چین کا موقف ہمیشہ سے مستقل اور واضح ہے، چین یو این کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا حامی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔