واشنگٹن (فارن ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میں انتخابات کی فضا بننے پر امریکی وقف بھی آگیا اور امریکا نے بھی پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی حمایت کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے، کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حامی ہیں۔امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، یہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں انتخابات عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔
