اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کردیا

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کردیا

یروشلم(فارن ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعوی کردیا اور کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت حال اور ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ بڑے حملے اس وقت شروع کیے جا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں جاری رہیں گے، غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیاں کرنے والی اسرائیلی افواج نے اسے دو حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کر دیا ہے،ہم نے راکٹ داغنے کے جواب میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اس وقت غزہ شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں اور شہر کے جنوبی ساحل تک پہنچ گئی ہیں،فوج اب بھی شہریوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوب کی طرف جانے کی اجازت دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں آج یوم شہدا جموں منایا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں