تل ابیب (فارن ڈیسک ) اسرائیل نے غزہ کے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے قافلے پر اس فضائی حملے کو جائز قرار دیا ہے جس میں بچوں، خواتین سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے دعوی کیا کہ یہ گاڑیاں حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا، طیارے نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کی شناخت فورسز نے کی ، وہ اسرائیلی پوزیشن کے قریب حماس کے زیر استعمال تھی۔ دوسری جانب حماس سے وابستہ الاقصی ٹی وی نے وزارت صحت کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔