چین میں آٹو میٹک ہوائی ٹیکسیاں متعارف

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں بغیر پائلٹ کے آٹو میٹک ہوائی ٹیکسیاں متعارف کرا دی گئی ہیں، چینی عوام بغیر پائلٹ کے ان الیکٹرک ہوائی ٹیکسیوں میں سفر کر سکیں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں Ehang نامی کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے مسافروں کو لے جانے والی پہلی آٹومیٹک ہوائی ٹیکسیوں کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔ایہانگ کی EH216-S ہوائی ٹیکسیاں الیکٹرکل ٹیک آف اور لینڈنگ (eVTOL) چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح ہیں جو دو مسافروں یا 600 پاو¿نڈ سامان کو لے جا سکتی ہیں۔وہ 16 الیکٹرک روٹرز سے چلتی ہیں اور 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور 18 میل تک کی دوری پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ہوائی ٹیکسیوں کو ایک مرکزی کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو پرواز کی کیفیت، راستوں اور موسمی حالات پر نظر رکھتا ہے۔مسافر اندر بیٹھ کر ٹچ اسکرین پر اپنی منزل کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ہوائی جہاز کو پائلٹ کرنے کی فکر کیے بغیر ہوائی سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں