سعودی عرب نے فلسطین کے لیے بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے فلسطین کے لیے بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 3 کروڑ ریال جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جنگ سے متاثرہ فلسطین کے عوام کے لیے باقاعدہ چندہ مہم کا ا?غاز کر دیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 5 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔اسرائیلی جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کو ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی اشد ضرورت ہے۔ جس کی فراہمی کے لیے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی “ساہم” ویب سائٹ پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔سعودی عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم مصیبت میں گھرے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں