یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنا کے لیے تیار رہے
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنا کے لیے تیار رہے، ا±ن کے پاس اب کوئی تیسرا آپشن نہیں بچا ہے۔اسرائیل غزہ پر مسلسل 27 دنوں سے بارود کی بارش کر رہا ہے ،سفاکانہ حملوں میں معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہوئی ہے ، لیکن اسرائیل پھر بھی باز نہیں آ رہا۔اسرائیلی ڈھٹائی اور جارحانہ عزائم کا اندازہ کا ا±ن کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے جس میں اس نے کہا کہ حماس کو صفحہ ہستی سے مٹائیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کے پاس اب دو آپشنز ہی بچے ہیں یا تو مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے۔