سینکڑوں بچی کی اموات کا باعث بننے والے کھانسی کے شربت بنانے والی کمپنی کے مالک کو سزا سنادی گئی

سینکڑوں بچی کی اموات کا باعث بننے والے کھانسی کے شربت بنانے والی کمپنی کے مالک کو سزا سنادی گئی

جکارتہ(فارن ڈیسک+ہیلتھ رپورٹر)انڈونیشیا کی ایک فرم کے باس اور تین ورکرز کھانسی کا شربت پینے سے 200 سے زائد بچوں کی موت کے کیس میں جیل کی سزا سنادی گئی ، دوسال قید اور ایک ارب انڈونیشین روپیہ کا جرمانہ کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مابق ایفی فارما نامی فرم پر کھانسی کے شربت تیار کرنے کا الزام تھا جس میں زہریلے مادے کی زیادہ مقدار موجود تھی۔کمپنی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے غفلت سے انکار کیا اور فرم اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا اپیل کی جائے۔استغاثہ نو سال تک قید کی سزا اور دوسرے مدعا علیہان کو سات سال قید کی سزا کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں