فلسطین کیخلاف کارروائی، پہلا لاطینی امریکی ملک جس نے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے

فلسطین کیخلاف کارروائی، پہلا لاطینی امریکی ملک جس نے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے

لاپاز (فارن ڈیسک)غزہ پر بدترین حملوں کے بعد بولیویا نےاسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں،بولیویا پہلا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے جس نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بولیویا کی صدارتی ہاوس کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہے ہیں،سرائیلی حملوں سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع اور لوگ بے گھر ہوئے ہیں، اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے، ہم غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں