کابل (فارن ڈیسک)افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں ایک منی بس کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کی صوبائی پولیس نے بھی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق منی بس صوبہ ہرات جا رہی تھی جو ابکماری ضلع میں کھائی میں جا گری، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔