کابل (فارن ڈیسک) افغانستان کا صوبہ ہرات ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا،زلزلے سےابتدائی طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 تھی جبکہ مرکز زندہ جان اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔