اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے تیار ہیں، حماس رہنما کا اعلان

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ یحیی سنور نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فوری قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنوار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم قیدیوں کے تبادلے کا ایک فوری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں قید تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔اس سے قبل حماس کے مسلح ونگ نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل اپنی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کر دے تو وہ ان اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے جو 7 اکتوبر کے غیر متوقع حملے کے دوران قیدی بنائے گئے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں دشمن کے یرغمالیوں کی بڑی تعداد کی ادائیگی کی قیمت اسرائیل کی جیل سے تمام فلسطینی قیدیوں کو خالی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دشمن ایک ہی بار میں ایسا کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں اور اگر وہ مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی میں تقریبا 229 یرغمالیوں کو حماس نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے اور غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 8ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں تقریبا 3,500 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کا غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں