واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عدالتی عملے کی تذلیل کرنے پر عائد کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو سول فراڈ کیس میں دوسری مرتبہ جرمانہ کیا گیا۔سابق امریکی صدر نے عدالتی عملے سے متعلق متعصبانہ ریمارکس دیئے تھے اور ٹرمپ کو زبان بندی ا?رڈر کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی عملے کی تذلیل کرنے پر 5 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک سول ٹرائل میں عدالتی عملے کی تذلیل سے روکا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالتی عملے پر زبانی حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو ہٹانے کے عدالتی حکم کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر ویڈیو موجود رہی۔