پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے سینئر سفارت کار نے کہا ہے کہ افغانستان حکومت پہلے ہی فتویٰ جاری کر چکی ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنا جہاد کے زمرے میں نہیں آتا ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو رکتے ہوئے پشاور میں افغان قونصلیٹ کے قائم مقام قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا کہ ان کے ملک کی وزارت دفاع نے بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنا جہاد کے زمرے میں نہیں آتا، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں، افغانستان سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔