اسرائیل اور فلسطینی کا معاملہ، ناروے نے تعاون کی پیشکش کردی

اسرائیل اور فلسطینی کا معاملہ، ناروے نے تعاون کی پیشکش کردی

اوسلو(فارن ڈیسک) اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ کے دوران ناروے نے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی ،نارویجن وزیر انصاف نے عالمی برادری پر جنگ میں بنیادی اصولوں کی پاسداری کروانے کیلئے آگے آنے پر زور دیا۔ نارویجن وزیر انصاف ایمیلی اینگر میہل نے اسرائیلی حملوں میں غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتے،انہوں نے کہا کہ جو بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے، کسی بھی تنازعے کے دوران حملوں میں عام شہریوں کی خصوصی حفاظت ہونی چاہیے،ایمیلی اینگر کا کہنا تھا کہ اسرائیل، غزہ میں جنگی جرائم کی ممکنہ تحقیقات میں تعاون فراہم کریں گے، خونی تنازعے میں شہریوں کا متاثر ہونا غیرانسانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں