نیو یارک(فارن ڈیسک)امریکی طیارے کو کریش کرنے کی کوشش کے الزام میں آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ کو گرفتار کر کے اقدام قتل کی کوشش کے 83الزامات عائد کیے گئے ہیں، مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں واقعے سے متعلق کوئی خبر نہیں تھی نہ ہی جہاز کی پرواز میں کوئی خلل آیا، انہیں بس اتنا پتا چل سکا تھا کہ کسی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے جہاز کو لینڈ کروایا جا رہا ہے کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے یہی انائونس کیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات امریکی ائیرلائن کی پرواز 80مسافروں کو لیکر واشنگٹن سے کیلیفورنیا جا رہی تھی تب آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ جوزف ایمرسن نے پرواز کو گرانے کی کوشش کی تھی،میڈیا رپورٹ کے مطابق آف ڈیوٹی پائلٹ طیارے کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے پیچھے بیٹھا تھا۔