بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں میں تصادم، وسیع پیمانے پر ہلاکتیں

بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں میں تصادم، وسیع پیمانے پر ہلاکتیں

ڈھاکہ(فارن ڈیسک)بنگلہ دیش کے ضلع کشور گنج میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ چٹوگرام کی طرف جانے والی کنٹینر ٹرین ڈھاکہ جانے والی ایگاروسندھور ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس کے بعد امدادی کارروائیا ں شروع ہوئیں تو ملبے سے اب تک پندرہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں، حادثے کی وجہ سے ایگاروسندھور ایکسپریس کی کئی بوگیاں الٹ گئی تھیں ۔حکام کاکہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں