اسرائیل نے شام میں دمشق اور حلب کے ایئرپورٹس پر بھی حملہ کردیا

اسرائیل نے شام میں دمشق اور حلب کے ایئرپورٹس پر بھی حملہ کردیا

دمشق (فارن ڈیسک) اسرائیل نے فلسطین کے بعد شام کے دمشق اور حلب کےایئرپورٹس پر میزائل برسادیئے جس کے نتیجے میں ایک عام شہری شہید اور ایک مزدور زخمی ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ہوائی اڈوں کے رن ویز کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں ان رن ویز سے پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔شامی وزارت ٹرانسپورٹ نے بھی کہا ہے کہ دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کی طے شدہ پروازوں کو لاذقیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے، اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ۔یادرہے کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل نے تیسری بار دمشق اور حلب ہوائی اڈوں حملے کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں