فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، کل آگ ہر طرف پھیل سکتی ہے، حافظ طاہر اشرفی نے خبر دار کر دیا

فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، کل آگ ہر طرف پھیل سکتی ہے، حافظ طاہر اشرفی نے خبر دار کر دیا

لاہور(وقائع نگار)چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، کل آگ ہر طرف پھیل سکتی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائیڈن سے لے کر اسلامی دنیا تک شکر ادا کر رہی ہے کہ 20 ٹرک غزہ کے لیے اسرائیل نے جانے دیے۔حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بے بسی صرف فلسطین اور کشمیر کے لیے کیوں ہے، اس سوال کا جواب خود ہمیں اپنے اندر تلاش کرنا ہو گا، ہمیں اپنے داخلی استحکام کو بھی برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین تقاضا کرتے ہیں کہ امت ایک ہو جائے، او آئی سی اعلامیے کی روشنی میں امت مسلمہ کو عملی قدم اٹھانا ہو گا، اسلامی ممالک میں ایک بار پھر انتشار شروع ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر مسلم دنیا دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ہماری کمزوریوں کا دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے، فلسطینی اور کشمیری امت کے ایک ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، فلسطین کو ایک خود مختار ریاست دینا ہو گی۔پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ان حالات کا اصل ہدف اسلامی دنیا کا امن تباہ کرنا ہے، علماء اور مشائخ امت کو ایک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پہلے دن سے پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کا موقف واضح ہے، ریاست پاکستان کی پالیسی فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر وہی ہے جو قائداعظم نے طے کی تھی۔طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ قوم اور فوج مضبوط نہ ہوتی تو جو غزہ میں ہو رہا ہے وہ یہاں ہوتا، 7 اکتوبر کا واقعہ اسرائیلی مظالم کے ردعمل کا نتیجہ ہے، پاکستان کی فلسطین پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں