کباڑ خانے سے 4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ کتنے میں نیلام ہوئی ،جانیے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک پرانی اشیا فروخت کرنے والے اسٹور سے 4 ڈالر میں خریدی گئی ایک پینٹنگ نیلامی کے دوران ایک لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئی۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ آرٹ ورک ایک خاتون نے 2017 میں مانچسٹر کے ایک پرانی اشیا فروخت کرنے والے اسٹور (سیورز اسٹور) سے بہت سارے فریم کے درمیان سے دریافت کر کے فقط 4 ڈالر میں خریدی۔ آرٹسٹ تاہم خاتون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے میساچوسٹس (امریکا) سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور و معروف آرٹسٹ نیویل کونورس ویتھ کا قیمتی نمونہ کوڑیوں کے مول خرید لیا ہے۔ اس پینٹنگ کا عنوان رامونہ ہے، جو کہ ہیلن ہنٹ جیکسن کے ناول رامونہ کے لٹل، براون اور کو کے چار کمیشنڈ سیٹ میں سے 1939 کا ایک ایڈیشن ہے۔بعدازاں بون ہیمس آکشن ہاوس نے انسٹاگرام پر اسے شیئر کیا اور لکھا، طویل عرصے قبل این سی ویتھ کی کھو جانے والی پینٹنگ بون ہیمس اسکینر میں 19 ستمبر کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ بعدازاں نیلامی کے دوران یہ ایک لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی۔پینٹنگ کا یہ نادر نمونہ معروف آرٹسٹ و پینٹر این سی ویتھ (1882 – 1945) کی تخلیق تھی جو طویل عرصہ قبل گم ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں