میٹا نے چینی نظریے سے متاثرہ ہزاروں اکاونٹ ڈیلیٹ کردیے

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹا نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود چینی نظریے سے متاثرہ ہزاروں اکاونٹس کو ڈیلیٹ کردیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میٹا نے تقریبا 7,700فیس بک اکاﺅنٹس اور 954پیجز، 15گروپس اور 15انسٹاگرام اکاﺅنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جن پر امریکا، مغربی خارجہ پالیسیوں اور چینی حکومت کے ناقدین کو تنقید بناتے ہوئے چین کے بارے میں مثبت تبصرے کر رہے تھے۔،میٹا کے حکام کا خیال ہے کہ چینی نظریے سے متاثرہ یہ یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ایکس، ریڈ اِٹ، ٹک ٹاک، کورا، میڈیم اور ویمو سمیت تقریبا 50 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 4طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی

اپنا تبصرہ بھیجیں