بہار( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سابق اور موجودہ بیوی نے ملکر اپنے شوہر کو اس کے آبائی گھر میں کسی بات پر تلخ کلاکی وجہ سے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے رہائشی 45 سالہ عالمگیر انصاری دہلی میں روزگار کی غرض سے مقیم تھا اور اس نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں۔ پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی۔ وہ دہلی سے عید الاضحی کی چھٹیوں پر بہار اپنے آبائی گھر آیا تھا۔عالمگیر انصاری کی دونوں بیویاں بھی دہلی میں ہی ٹھہری تھیں لیکن عالمگیر کے بہار جانے پر وہ بھی پیچھے پیچھے چلی آئیں۔ آبائی گھر میں کسی بات پر تینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران بیویوں نے مل کر شوہر کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا اور آلہ قتل بھی ضبط کرلیا۔ قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موہنجو داڑو ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ