موہنجو داڑو ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

موہنجو داڑو ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزارت ریلوے نے موہنجو داڑو ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، فیصلے پرعمل درآمد 20 جولائی سے کیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بحال کی جانے والی موہنجوداڑو ایکسپریس اکانومی کلاس کی کل آٹھ بوگیوں پر مشتمل ہو گی۔بحال کی جانے والی موہنجوداڑو ایکسپریس کوٹری سے روہڑی براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس سے قبل بھی بند کی جانے والی ٹرینیں بحال کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 7مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں