لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو ہفتے کے لیے سات مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظورکر لیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان کی 9 مئی کے تناظر میں 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی اوردو ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانتوں کی منظوری دیدی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں جن میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو راولپنڈی، میانوالی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے،وہ ان مقدمات میں شامل تفتیش ہوکر حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تاہم انہیں سکیورٹی مسائل کاسامناہے۔
یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس ،پرویز الٰہی کی ضمانت منظور