لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظورکر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ کورٹ نے پرویز الٰہی کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔پرویز الٰہی کیخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔
