نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کے پاس جاتے تباہ ہونیوالی آبدوز کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے امریکی کوسٹ گارڈز نے تحقیقات شروع کردی ہیں،سب سے پہلے ٹائٹن کا مبلہ سمندر کی گہرائیوں سے نکالا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کشتی ڈوبنے کا ایک اور ہولناک حادثہ،درجنوں تارکین وطن ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ ان کی ترجیح ملبے کی بازیابی ہے،آبدوز پر سوارافراد کی باقیات ملنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔امریکی کوسٹ گارڈ کاکہناہے کہ وہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ تباہی کی وجہ کیا ہے ، اس حوالے سے مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی، یہ تحقیقات کینیڈا، برطانیہ اور فرانسیسی حکام کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائیں گی،تحقیقات فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہیں اور سب سے پہلے آبدوا ملبے کو سمندرسے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔