ٹائی ٹینک دکھانے جانیوالی آبدوز کی گمشدگی، کینیڈین طیارے کو سگنلز موصول، امریکی کوسٹ گارڈز نے آوازیں سنی جانے کادعویٰ کردیا

ٹائی ٹینک دکھانے جانیوالی آبدوز کی گمشدگی، کینیڈین طیارے کو سگنلز موصول، امریکی کوسٹ گارڈز نے آوازیں سنی جانے کادعویٰ کردیا

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندر میں غرق ہونیوالے جہاز ٹائی ٹینک دکھانے جانے والی آبدوز کی گمشدگی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس مقام سے کینیڈین طیارے کو سگنلزموصول ہوئے ہیں جبکہ امریکی کوسٹ گارڈز نے بھی متعلقہ مقام سے آوازیں سنی جانے کادعویٰ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے والی آبدوز لاپتہ، سرچ آپریشن شروع

برطانوی میڈیا کاکہناتھاکہ لاپتا آبدوز کے سگنل ہر 30منٹ بعد موصول ہو رہے ہیں اور یہ بات امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ ای میل کے تبادلے میں سامنے آئی ہے،برطانوی ذرائع کادعویٰ تھا کہ سمندر میں موجود جدید ترین سونو بوائیز سگنل جانچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ صدر ایکسپلورر رچرڈ گیریٹ نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ڈیٹا کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ زندگی کے اشارے ملے ہیں۔ادھر امریکی میمو کے مطابق لاپتا آبدوز کی تلاش کے دوران اضافی صوتی اثرات سنے گئے ہیں، امریکی کوسٹ گارڈز نے بھی لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران زیرِ سمندر آوازیں سنی جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں